Social

حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

کراچی (نیوز ڈیسک) عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حلیم عادل شیخ کے خلاف گلشن معمار میں دہشت گردی کیس کی سماعت ہوئی۔مقدمے کے تفتیشی افسر کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے پوچھا کہ مقدمے کا چالان جمع ہوچکا ہے ریمانڈ کیوں چاہیے۔تفتیشی افسرعدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو جان سے مارنے کی دھکمیاں دینے اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سرکار کو کل کیلیے نوٹسز جاری کیا۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی مقدمہ میں گرفتاری ظاہر کی ہے۔ حلیم عادل کے خلاف گلشن معمار تھانے میں مقدمہ درج ہے۔وکیل حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کراچی میں گرفتار ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کو سیاسی بنیاد پر مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv