Social

زیر تعمیر مہمند ڈیم بھی سیلاب کی زد میں آ گیا

سوات (نیوز ڈیسک) زیر تعمیر مہمند ڈیم بھی سیلاب کی زد میں آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں زیر تعمیر مہمند ڈیم کے بھی سیلاب کی زد میں آ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔


اس حوالے سے واپڈا حکام کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔ واپڈا ترجمان نے کہا ہے کہ زیر تعمیر مہمند ڈیم پراجیکٹ ایریا میں دریائے سوات میں غیر معمولی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے دریائے سوات کا پانی زیر تعمیر مہمند ڈیم کی ڈائی ورشن ٹنلز میں داخل ہو گیا ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان واپڈا نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے باعث مہمند ڈیم پراجیکٹ پر تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق صورتحال کے پیش نظر پراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں،مہمند ڈیم پراجیکٹ انتظامیہ مستعدی سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ سوات میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی۔بحرین میں متعدد عمارتیں دریا برد ہو گئیں۔ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے کہ جب کہ نقل مکانی کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ مینگورہ بائی پاس پر کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹس زیر آب آ گئے جب کہ روڈ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے کے باعث مینگورہ بائی پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر دریا کے کنارے آباد لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کے ابتدائی سپیل نے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ متاثر کیا جبکہ حالیہ بارشوں نے جنوبی پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے،سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں اب تک ملک بھر میں 340 بچوں اور 211 خواتین سمیت 1003جاں بحق ہو چکے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv