Social

حکومت کے 10 بڑے لوگ زکوۃ ادا کریں تو عالمی امداد کی ضرورت ہی نہ پڑے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق

لاہور(نیوز ڈیسک) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کے 10 بڑے لوگ اپنی دولت کی زکوۃ دیں تو عالمی اداروں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اختلافات ایک طرف رکھیں، موجودہ حالات میں پوری قوم کو متفق ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیش گوئی کے باوجود لوگوں کو بچانے کا انتظام نہیں کیا جب تک کوئی سانحہ رونما نہ ہو جائے حکومت سوئی رہتی ہے۔
مکان کے لیے پانچ لاکھ دینے کا اعلان مذاق ہے ،اتنے میں تو کمرہ بھی نہیں بنتا۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت کے 10 بڑے لوگ اگر اپنی دولت کی زکوۃ دیں تو عالمی اداروں کی ضرورت ہی نہ پڑے ۔سینیٹرز اور ایم پی ایز خریدنے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے گئے لیکن سیلاب متاثرین کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم نے ایک ہزار خاندانوں کے لیے کھانا کپڑے اور بستروں کا انتظام کیا ہے عوام ہمارا ساتھ دیں ہم ایک روپیہ یہ صحیح جگہ تک پہنچ جائیں گے۔

۔ادھربرطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ سیلاب متاثرین کے لیے 40 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرے گا. گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دنیا بھر سے اپیل کی تھی کہ وہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا جائے وزیراعظم ترکی اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں سے بھی ٹیلی فون پر بات کرکے ان سے سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا. دوسری جانب آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے. صدر آذربائیجان نے کہا ہے کہ امداد کی رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائے گی دریں اثنا نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہو گئی ہے. وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی اپنے ٹوئٹرپیغام میں بتایا ہے کہ ترکی سے امدادی سامان لے کر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاءشامل ہیں


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv