Social

عمران خان کا اپنے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ عمران خان نے وکیل شعیب شاہین،سلمان صفدر اور فیصل چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں آئی جی اسلام آباد،ڈی آئی جی،ایس ایچ او اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ عمران خان کو عدالت کے سامنے آنے دیں۔

جج راجہ جواد عباس نے کہا عمران خان کو بیٹھا رہنے دیں، ضرورت نہیں ہے۔ وکیل بابر اعوان نے ایف ائی آر پڑھ کر سنائی جس کے مطابق مجسٹریٹ علی جاوید نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا، مقدمہ کے مطابق عمران خان کی تقریر سے 3 لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں۔آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور مجسٹریٹ کا نام لکھا گیا۔پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔
عمران خان نے کہا شرم کرو کیا شرم کرو کہنا جرم ہے۔ شرم کرو کے الفاظ کو دھمکی بنا دیا گیا۔ عمران خان نے کہا مجسٹریٹ صاحبہ زیبا آپ بھی تیار ہو جائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے،آئی جی اور ڈی آئی جی کو کہا تمھیں نہیں چھوڑنا، کیس کریں گے۔اسی لیے اقوام متحدہ نے نوٹس لیا،پوری دنیا چیخ اٹھی۔ وکیل بابر اعوان کے دلائل کے بعد عدالت نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔عمران خان کی ضمانت یکم ستمبر تک منظور کی گئی-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv