Social

سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اگلے ماہ 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں شیڈول مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی۔





اس حوالے سے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا گیا کہ ملک میں آنیوالے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 6ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج بے مثال سیلاب سے متاثرہ ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv