Social

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 3 ملین ڈالر امداد کی منظوری دےدی ۔ ڈائریکٹر جنرل اے ڈی بی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 3 ملین ڈالر امداد کی منظوری دے دی،اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی اور مغربی ایشیا یوگینی زوکوف کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے خوراک کے سامان، خیموں اور دیگر امدادی سامان کی خریداری کیلئے فنڈز دیں گے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ٹویٹر پر بتایا کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کی جانب سے مالی اعانت فراہم کی جارہی ہے، اس گرانٹ سے سیلاب زدگان کیلئے خوراک کے سامان، خیموں اور دیگر امدادی سامان کی خریداری کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بنایا گیا ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ ایک ایسا خصوصی فنڈ ہے جو قدرتی خطرات سے پیدا ہونے والی آفات اور ترقی پذیر رکن ممالک کو تیزی سے امدادی گرانٹ جاری کرنے کیلئے بنایا گیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 3 ملین ڈالر امداد کی منظوری دی ہے۔


اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب کی بدترین تباہی کے باعث پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے، صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے متعلق ملنے والی خبریں انتہائی تکلیف دہ ہیں، میرے جذبات سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی حکومت کو یقین دلایا ہےکہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، موسمیاتی بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حمایت جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے غیرملکی سفارتکاروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم ریسکیو اور ریلیف کے مرحلے میں ہیں، ہم ان ساری صورتحال کا مقابلہ کریں گے، عالمی سطح پر بھی بہت اچھا رسپانس آرہا ہے، نقصانات کے تخمینے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، کئی گھروں اور روڈ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، امداد کی اپیل پرعالمی برادری کا زبردست ردعمل آیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ چاروں صوبوں میں متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، عالمی برادری کو بتایا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کتنا متاثر ہوا، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے، 2010 میں سیلاب سے تقریباً دس بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا خدشہ ہے کہ اس بار نقصان اس سے ذیادہ ہوگا، کیونکہ پانی سے صرف مکانات کو ہی نہیں بلکہ سڑکیں اور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv