Social

مسلم لیگ ن کیلئے پنجاب میں بڑا سیاسی نقصان ، سابق لیگی رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کیلئے بڑا سیاسی نقصان، پنجاب کی سیاست کے اہم نام، سابق لیگی رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی۔ این اے 117 ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی طارق باجوہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ طارق باجوہ نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر 69 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔

طارق باجوہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سے محض ڈھائی ہزار سے کچھ زائد ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے، جبکہ اسی حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار نے بھی 67 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق باجوہ نے بدھ کے روز بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

طارق باجوہ کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف نے این اے 117 ننکانہ صاحب سے انہیں ہی قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑنے والے امیدوار کو اب شیخوپورہ سے ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv