
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے نیب قوانین میں ترامیم کے خلاف دائر کردہ اپیل پر سماعت (آج) جمعرات یکم ستمبر کو دن ساڑھے گیارہ بجے کرے گا۔
سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں سابق وزیراعظم کی طرف سے درخواست کی گئی ہے کہ عدالت نیب قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو خلاف قانون قرار دے، اس قانون سے پبلک آفس ہولڈرز کے وائٹ کالر کرائم کو تحفظ ملے گا۔
Comments