Social

آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد بھی ڈالر مزید کئی روپے مہنگا ہو گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد بھی ڈالر مزید کئی روپے مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں جمعرات کے روز امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر صرف چند پیسے سستا ہو سکا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 15 پیسے کم ہوکر 218.60 روپے رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے مہنگا ہو کر 222 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر مزید کم ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 26 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 11.81 کروڑ ڈالر کم ہوئے، ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 اگست تک 13 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 11.28 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.69 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 53 لاکھ ڈالر 5.70 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر 31 اگست کو ملے ہیں، آئی ایم ایف قسط کا اثر 2 ستمبر تک کے زرمبادلہ ذخائر کی رپورٹ میں نظر آئے گا۔ جبکہ آئی ایم ایف کی قرض قسط ملنے کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 108 پوائنٹس اضافے سے 42460 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 315 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 24 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 8 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے بڑھ کر 7044 ارب روپے ہو گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv