
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں آنے والی تباہ کن سیلاب کی وجہ سیجن علاقوں سے سیلابی پانی نکل جانے کے بعد علاقہ مکینوں کو ریلیف کیمپس سے جانے کی اجازت دی گئی ، ڈپٹی کمشنرز کے جائزے کے مطابق یہ علاقے سیلابی پانی نکل جانے کے بعد اب محفوظ ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف کیمپس سے جانے والے سیلاب متاثرین کو خیمے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے ٹیمیں بھی ان علاقوں کا دورہ کریں گی جن کے لئے مکینوں کا اپنے گھروں میں موجود ہونا ضروری ہے، چارسدہ موٹروے پر موجود کیمپ کو لوگوں کی زندگیوں کو خطرے کے پیش نظر ختم کیا گیا، ریلیف کیمپس سے کسی خاندان کو زبردستی نہیں بھیجا جائے گا، وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں حکومت سیلاب زدگان کی بحالی و آبادکاری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، سیلاب کے دوران ریسکیو آپریشن کے بعد حکومت کی تمام تر توجہ اب سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی پر مرکوز ہے۔
Comments