Social

کان کھول کر سن لو، ایک کال دی تو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان

بہاولپور(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چار مہینے ہر قسم کا ظلم برداشت کیا، میرے خلاف دہشتگردی کا کیس بنا دیا گیا، دیوار کے ساتھ لگایا تو میں کارنرڈ ٹائیگر بن سکتا ہوں، ابھی بھی وقت ہے الیکشن کراؤ، اپنے آپ کو بھی بچاؤ اور ملک کو بھی بچاؤ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک پر سازش سے تھری اسٹوجز مسلط کیے گئے، چوروں نے معیشت کو تباہ کر دیا، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آئے گا۔
عمران خان نے کہا کہ بہاولپورمیں یہاں ایک بہت بڑا مونچھا والا لوٹا ہے، ساڑھے تین سال حکومت میں بیٹھ کرعیاشی کرتا رہا پھر لوٹے کا منہ دوسری طرف ہو جاتا ہے، بہاولپور والوں وعدہ کرو کسی صورت اس لوٹے کو جیتنے نہیں دینا، مجھے جاگی ہوئی قوم نظر آ رہی ہے، ضمیر فروشوں، لوٹوں کے دن ختم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کو مخالفین بھی صادق اور آمین کہتے تھے،قائداعظمؒ نے کہا تھا انگزیز کی غلامی کے بعد ہندوؤں کی غلامی نہیں کریں گے،قائداعظمؒ نے اس لیے پاکستان بنایا،جوقوم آزاد ہوتی ہیں اسی کی اونچی پروازہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کدھرہیں وہ پراپرٹی؟مریم نوازکے لیے سچ بولنا بڑا مشکل کام ہے،مریم نوازنے کہا تھا لندن تو دورپاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، بیچاری دووقت کا کھانا نہیں کھاسکتی، اسے احساس پروگرام میں شامل کرنا چاہیے،پاناما انکشافات کے دوران دنیا میں ان کی اربوں کی پراپرٹی پکڑی گئی۔مزید کہا کہ پاناما انکشافات کے بعد مریم نوازکے صحتمند بھائی نے کہا میری بہن فلیٹس کی مالکہ ہیں،حسین نوازنے کہا الحمد للہ پراپرٹی ہماری ہیں،اربوں روپے سے لندن کے چاربڑے، بڑے محلات مریم نواز کے تھے، مریم نواز کی تو کوئی آمدنی نہیں تھی یہ پیسہ کدھرسے آیا؟لندن فلیٹس عوام کے چوری کے پیسوں سے خریدے گئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv