
کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو سیلاب متاثرین نے گھیرلیا۔پی پی رہنما سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی پہنچے تو سیلاب متاثرین پی پی رہنما پر پھٹ پڑے۔سیلاب متاثرین نے نثار کھوڑو کو دیکھ کر نعرے بازی شروع کردی۔ پی پی رہنما نے گاڑی سے اتر کر انکے مسائل سنے۔
متاثرین نے کہاکہ سیلاب سے انکا سب کچھ تباہ ہوگیا لیکن کوئی پوچھنے نہیں آرہا۔لوگوں نے بتایاکہ علاقے سے بارش کا پانی نہیں نکالا گیا، تعفن سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ایک شخص نے نثار کھورو کو بتایا کہ وہ پیپلزپارٹی کا عہدیدار ہے، سیلاب میں اسکا گھر گرگیا لیکن کسی نے دادرسی نہیں کی۔واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب سے تباہی کے بعد سندھ حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے۔سیلاب متاثرین کی جانب سے پی پی رہنمائوں کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔اس سے قبل آغا سراج درانی، خورشید شاہ کو بھی متاثرین نے گھیر کر نعرے لگائے تھے۔
Comments