Social

نواز شریف کا حکومت کا حصہ نہ بننا درست تھا ۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔عمران خان 24 گھنٹے میں لاکھوں کے جلسے کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اکانومی تباہ ہے، کوئی ان کو پیسے دینے کے لیے تیار نہیں۔نواز شریف کا حکومت کا حصہ نہ بننا درست تھا،نیب سے جو کیس انہوں نے ختم کرائے وہ بھی سپریم کورٹ میں لگے ہیں۔
وزرا کی تعداد آئین میں د یئے گئے طریقہ کار سے زیادہ ہے۔حکومت کا الٹرا ساؤنڈ بھی ہو چکا ہے اور ایکسپرے کی رپورٹ بھی ہر گھر پہنچ چکی ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 6 ماہ میں حکومت کا الٹرا سائونڈ ہو گیا ہے، سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 608 ارب کی وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پہلے قومی خزانے پر ڈاکا ڈالا گیا، اب غریبوں کی جیبوں پر ڈالا جا رہا ہے، سندھ میں سیلاب نے عوام کی آنکھیں کھول دیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی ہے، لوٹا ممبران کی عوام شکل نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ جن منی لانڈررز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں، دوسرے ملک کیسے دیں گی ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ لوگوں میں اب پیٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت بھی نہیں رہی۔قبل ازیں انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ608ارب وصولی کامزید معاہدہ کیا ہے،پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں،6مہینوں میں حکومت کاالٹراسائونڈ ہوگیا


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv