
اسلام آباد (ینوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں،جومجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کر رہا ہے۔اسکی وجہ وہ خوف ہے جس میں یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلا ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پشاورکے آج کے جلسے میں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بد نام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑمروڑ رہے ہیں،بس بہت ہوگیا۔
قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران فیصل آباد میں یہ ہمارا دوسرا جلسہ تھا،ہمارا یہ اجتماع پہلے جلسے سے بھی بڑا تھا۔ ماشاءاللہ،پاکستان بدل چکا اور سیاسی طور پرکہیں آگے بڑھ چکا ہے۔
سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر اور وجود پر پڑی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں۔ پاکستان سیلاب سے تباہ ہے،ہمارے لوگوں کو عالمی موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں خشک سالی اور پھر سیلاب آتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم جنگلات، ڈیموں، بیراجوں اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعے اپنے ماحول میں بڑی تبدیلیاں لائیں۔ راوی شہر میں روڈا نے زہریلے فضلے کے پانی کو آبی حیات کیلئے موزوں پانی میں تبدیل کرنے کیلئے کامیاب ٹیسٹ کیے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ٹریٹمنٹ پلانٹس میونسپل سطح پر راوی کو تازہ پیرینیل باڈی میں تبدیل کرنے والے اپنی نوعیت کے پہلے پلانٹس ہوں گے۔اس کے علاوہ، تین بیراج جو روڈا کا حصہ ہیں پانی کو محفوظ کریں گے اور اس طرح ہمارے کم ہوتے زمینی پانی کو ری چارج کریں گے۔ دوسری جانب عمران خان فیصل آباد جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ شریف اور زرداری خاندان 30 سال سے چوری کر رہے ہیں
Comments