Social

پولیس نے عمران خان کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ۔نوٹس کا متن

سلام آباد (نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کی ضمانت کا معاملہ ، پولیس نے عمران خان کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔عمران خان کو جاری نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔عمران خان کو آج 3 بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا تھا۔
دو روز قبل مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخوست منظور کی تھی۔ مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اسد قیصرسمیت دیگرملزمان کی ضمانتوں میں بھی 27 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے کی سماعت کی، اس دوران عمران خان، اسد قیصر اور فیصل واوڈا کے وکلاء نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی۔

اس موقع پر عدالت میں دلائل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے موقف اپنایا کہ مقدمہ اور دلائل ایک جیسے ہی ہوں گے، عمران خان 9 حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، ضمنی انتخابات 25 ستمبرکو ہو رہے ہیں، عمران خان آج پیش نہیں ہوں گے جب کہ تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں دفعات قابل ضمانت ہیں، عمران خان کے خلاف یہ 21 واں مقدمہ ہے، جس میں ضمانت لے رہے ہیں۔
اس پر عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اسد قیصرسمیت دیگرملزمان کی ضمانتوں میں 27 ستمبر تک توسیع کردی، اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخوست بھی منظور کرلی۔ اپنے ریمارکس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے کہا کہ دفعہ 506 ٹو میں 3 سال سزا اور ناقابل ضمانت ہے، اس دوران جج نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سن رہے ہیں دیکھ لیں اگر کوئی اس خلاف ورزی میں شامل نہیں تھا تو اسے مقدمہ سے فارغ کریں، اس کے ساتھ ہی عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانتوں میں 27 ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوتی کردی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv