Social

مسلم لیگ ق کے کچھ ارکان پنجاب اسمبلی کا چوہدری شجاعت سے رابطوں کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق کےکچھ ارکان پنجاب اسمبلی کے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ رابطوں کی اطلاعات ہیں۔جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے وفاقی حکومت کی توجہ سیلاب متاثرین کی فوری بحالی پر ہے جبکہ حکمران اتحاد میں دوسری ترجیح کے طور پر پنجاب میں آئینی طریقے سے حکومتی تبدیلی کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ رابطہ کرنے والے مسلم لیگ ق کے ارکان نے ان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔حکمران اتحاد سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،نواز شریف کے عالمی برادری سے نتیجہ خیز رابطوں پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی معترف ہیں۔ ادھر گزشتہ دنوں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سیاستدان پروپیگنڈہ مہم کوناکام بنائیں اور فوج کی مکمل سپورٹ کریں۔

سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہرمصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی،امن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا۔ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہیں،سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر جرنیل محب وطن ہے۔ سپاہی سے جرنیل تک سب محب وطن ہیں، کسی کو کسی سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سپاہی سے لے کر جرنیل تک کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ چوہدری شجاعت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کسی کو اجازت نہیں کہ وہ فوج کو اپنی سیاست میں ملوث کرے جبکہ پاک فوج نے ہرمصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی،امن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv