Social

پی ٹی آئی چھوڑنے والے رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمد خان کا سرپرائز دینے کا اعلان

چارسدہ(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی۔چارسدہ کے حلقہ پی کے 58 سے رکن اسمبلی سلطان محمد خان نے پارٹی سے اران بھرنے کی تیاری کر لی۔سابق وزیر قانون سلطان محمد خان نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ میں سنیچر کو سرپرائز دوں گا۔سنیچر کو چارسدہ میں نیوز کانفرنس کے دوران بہت سی باتیں کروں گا، پارٹی چھوڑنے سے متعلق سوال پر رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کی وجوہات بھی نیوز کانفرنس میں ہی بتاؤں گا۔
سلطان محمد خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ پوری فیملی کے ساتھ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں۔قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیرقانون سلطان محمد خان کے خاندان پر کامیاب جرگہ ہوا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

جرگہ میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرسلیم خان، ضلعی صدر و ایم پی اے شکیل بشیرخان، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، صلاح الدین مومند اور دیگر مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین شامل تھے۔

اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ سلطان محمد خان کا خاندان 10ستمبر کو شام پانچ بجے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم چارسدہ سمیت پورے صوبے اور جہاں جہاں پشتون آباد ہیں، اتحاد اور اتفاق کو فروغ دیں گے، ہر پشتون پر جرگہ کریں گے اور انہیں ایک ہی چھتری کے نیچے لانے کی کوشش کریں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ نو بال پر وکٹ کی بات کرنیوالے گھر میں بیٹھ کر خوشیاں منائیں۔ سلطان محمد خان کا خاندان ہمارا خاندان ہے اور آج کا جرگہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ رکے گا نہیں اور بہت جلد مزید بڑے نام عوامی نیشنل پارٹی کا حصہ بنیں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv