Social

بغاوت کے مقدمہ میں شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنبما شہباز گل کی بغاوت کے مقدمہ میں درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئی کاز لسٹ جاری کردی۔گزشتہ روز وزیراعظم کی پیشی کے باعث شہباز گل کیس کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی تھی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کریں گے۔
عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکوشن کو نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنم شہباز گل نے گزشتہ ہفتے بغاوت کے مقدمے میں ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ شہبازگل کا بیان پاک فوج میں نظم وضبط خراب کرنے کیلئے کافی ہے، بادی النظر میں شہبازگل ناقابل ضمانت جرم کرنے کے مرتکب ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، جس میں کہا گیا کہ ملزم شہباز گل پارٹی لیڈر ہیں اور متنازعہ بیان کسی اندرونی اجلاس میں نہیں دیا، شہباز گل کا بیان قابل احترام ادارے پاک فوج میں نظم و ضبط خراب کرنے کے لیے کافی ہے، شہباز گل کا بیان عوامی مفاد میں ہے نہ ہی ملکی سالمیت کے حق میں، قانون ہر ملزم کو ضمانت پر رہائی کی رعایت نہیں دیتا، بادی النظر میں شہباز گل ناقابل ضمانت جرم کرنے کے مرتکب ہوئے، ریکارڈ پر شہباز گل کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو متنازع بیان دینے کے بعد اسلام آباد پولیس نے بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں 9 اگست کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv