Social

اے ٹی سی جج نے تفتیشی افسر کی سرزنش کر کردی آپ تک بیان پہنچا آپ نے ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا ا س سےآپ کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے،جج کے ریمارکس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کو 11 بجے طلب کر لیا،چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت کا آج آخری روز ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جج راجہ جواد عباس نے دوران سماعت استفسار کیا کہ عمران خان شامل تفتیش ہو گئے ہیں؟پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم نے تفتیش جوائن کر لی تھی۔
انہوں نے عمران خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں داخل کرنے کی استدعا کی،عدالت نے عمران خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ پہلے کہتے ہم اجازت دے دیتے،بابر اعوان نے کہا کہ روز مختلف تنظیموں کی جانب سے تھرٹ ملتا ہے،سب سے بڑا تھریٹ تھانوں کا ہے۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ ہمارے اپنے پراسیکیوٹر کدھر ہیں؟پہلے بھی دو پراسیکیوٹرز کو ڈی نوٹیفائی کیا جا چکا ہے،آپ بہت جلدی ڈی نوٹیفائی کر دیتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ اخراج کی درخواست پر نوٹس ہو چکا ہے۔پولیس نے ہائیکورٹ کو غلط بتایا کہ عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے، عدالت نے قرار دیا کہ تفتیشی افسر فیئر انوسٹی گیشن کر کے تفتیش میں پیش رفت سے آگاہ کرے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو تین نوٹس بھجوائے ہیں،عمران خان ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
وکیل کے ذریعے ایک بیان آیا تھا جس پر انہیں کہا گیا تھا کہ وہ خود پیش ہوں۔ جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دئیے کہ آپ تک بیان پہنچا جسے آپ نے ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا،اس سے تو آپ کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر عدالت کی رہنمائی کریں،ایف آئی آر کے اندراج کو کتنے دن ہوئے اور جے آئی ٹی تاخیر سے کیوں بنی؟ واضح رہے کہ عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت سے 12 ستمبر تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے،سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv