
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ بتایا گیا تھا کہ 14 ستمبر کو سماعت ہے، اب (آج) منگل کو سماعت رکھ لیں۔
شہباز گِل کے وکیل نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی کہ لاہور سے اس کیس کے لیے آئے ہیں، (آج) منگل کو نہیں پھر سماعت 15 ستمبر کو رکھ لیں۔بعد ازاں شہباز گل کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست، 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہبازگِل کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواستِ ضمانت پر دلائل 15 ستمبر کو طلب کر لیے۔
Comments