Social

سوات میں امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ،2 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد شہید

سوات (نیوز ڈیسک) سوات میں امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، برہ بانڈئی کے علاقے میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد شہید۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات میں منگل کی شب کو افسوسناک واقعہ پیش آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں ہوئے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ برہ بانڈئی کے علاقے میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار، امن کمیٹی کے رکن سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔ ڈی پی او سوات نے برہ بانڈئی میں ہوئے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں ہونے والے شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس حملے میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔ بم دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لے چکیں، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv