Social

پیٹرول کے نرخ میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے۔ جیو نیوز اور جنگ اخبار کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 9 روپے 62 پیسے کم ہوکر 235 روپے سے 226 روپے تک ہو سکتی ہے،اسی طرح ڈیزل کی قیمت 3.04 روپے اضافے کے بعد 247 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 250 روپے 30 روپے ہو سکتی ہے،انڈسٹریل ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید رپورٹ کیا گیا کہ یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15 فیصد بڑھی ہے یعنی 6 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 133 روپے 93 پیسے سے 140روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی،ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81 سے بڑھ کر 225.63روپے ہوا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 18.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کے تعین سے حکومت کا تعلق نہیں ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ڈیلرز کو کرنا پڑے گا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیل ٹیکس نہیں لے رہی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے پیٹرولیم ڈیلرز کا جو حق ہے وہ ان کو ملے، جو لوگ پیٹرولیم مصنوعات عوام تک پہنچاتے ہیں ان کو حق ملنا چاہیے، مجھے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم سے اتفاق نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے 9 فیکٹرز کا تعین اوگرا کرتا ہے، حکومت کا قیمتوں کے تعین کے 12 فیکٹرز پر کوئی کنٹرول نہیں، حکومت اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیل ٹیکس نہیں لے رہی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کے تعین سے حکومت کا تعلق نہیں ہے، اگر نظام بنانا ہے تو قیمتوں کے عمل کو ڈی ریگولیٹ کرنا پڑے گا، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ڈیلرز کو کرنا پڑے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv