Social

روسی اور چینی صدور نے شہباز شریف کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی،خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سمرقند میں روسی اورچینی صدور سے نہایت کامیاب مذاکرات ہوئے،روسی اورچینی صدور نے شہباز شریف کو اپنے ممالک کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چینی اور روسی صدور کی دعوت قبول کرلی،وزیراعظم شہبازشریف نومبر میں چین کا دورہ کریں گے،لگتا ہے کہ اب بیرونی سازش کی جگہ ہیش ٹیگ بین الاقوامی سازش کا ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ازبکستان کے سرکاری دورے پر ہیں اور خواجہ آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روس کے صد ولادیمییر پیوٹین نے کہا کہ پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی فراہمی ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ازبکستان کے شہر سمرقند شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کےدوران کیا۔ ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان کو اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں،روس اورپاکستان کے تعلقات مثبت انداز میں بڑھ رہے ہیں،روس پاکستان کے تعلقات میں معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعاون اہم ہے۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر بے حد افسوس ہے،سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھجوائی ہے،اور مزید مدد کے لیے بھی تیار ہیں۔ قبل ازیں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان وفود کی سطح پر مزاکرات ہوئے،پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کی جانب سے ازبک صدر نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv