Social

بجلی کے صارفین کی مشکلات میں اضافہ،ون سلیب ریٹ کی رعایت ختم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجلی صارفین پر اب مزید بوجھ پڑے گا،بجلی صارفین کیلئے ون سلیب ریٹ کی رعایت ختم کر دی گئی۔ 92 نیوز کے مطابق بجلی صارفین کو 300 یونٹ استعمال کرنے پر فی یونٹ نرخ 7 روپے 74 پیسے کے بجائے 13 روپے 48 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔ نئے سلیب ریٹ کے مطابق 400 یونٹ استعمال پر نرخ 24 روپے 63 فی یونٹ مقرر کی گئی ہے تاہم پہلے ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ریٹ 14 روپے 63 پیسے تھا۔
500 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر صارفین کو فی یونٹ قیمت 26 روپے 9 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔600 یونٹ پر بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ قیمت 27 روپے 1 پیسے مقرر کی گئی ہے۔700 یونٹ پر بجلی صارفین کو فی یونٹ 27 روپے 65 پیسے ادا کرنا ہوں گے،700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ نرخ 31 روپے 22 پیسے ہوں گے۔

قبل ازیں 401 سے 700 یونٹ تک بجلی کی قیمت 18 روپے سے زائد تھی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔ملک میں بجلی کے کارخانے ہمارے ملکی وسائل پر لگائے جائیں گے اور بجلی بنانے کیلئے درآمد شدہ ایندھن بہت مہنگا پڑتا ہے اس طرح بجلی کی قیمت کم ہوگی۔خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا،6 ہزار میگا واٹ امپورٹڈ فیول کا متبادل دے رہے ہیں اور آنے والے سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ سسٹم لگانے کا منصوبہ ہے۔
ہماری کوشش ہے کم وسائل والے افراد کو ریلیف دیا جائے،ہم مالی حالات کو دیکھ کر پالیسی بنا رہے ہیں۔ ہم سولر،کول اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں جس سے بجلی کے نرخ کم ہوں گے۔ وفاقی کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں اور سرکاری عمارتوں کو سولر پر لایا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv