
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے سیاست کیلئے عمران خان کی جانب سے بار بار ملکی سلامتی پر حملے کئے جا رہے ہیں،اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے عمران خان ملک کو نقصان پہنچانے سے دریغ نہیں کریں گے۔وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان کا موقف اٹھایا۔اب پی ٹی آئی بیرونی کی بجائے عالمی سازش کے ٹرینڈ بنائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معیشت پر میثاق کیلئے تیار ہیں ،عمران خان کہتے ہیں نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گ،عمران خان نے ایک ہی رٹ لگا رکھی ہے میرا اقتدار واپس کرو،کہا گیا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں الیکشن تک توسیع دی جائے،فوج کے سربراہ کی وفاداری آئین اور ملک کے ساتھ کبھی مشکوک نہیں رہی،اداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ ملک میں حالات آہستہ آہستہ بہتر ہوں گے اور مختلف اشیا پر عوام کو ریلیف ملے گا،آئندہ دنوں میں اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کوملے گی۔سیلاب کی آفت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر مختلف سربراہان مملکت نے تعاون کی یقین دہانی کرائی،عمران خان تباہ حال سیلاب زدگان کی بات ہی نہیں کر رہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نومبر کے پہلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف کو چینی اور روسی صدور نے دورے کی دعوت دی،وزیراعظم شہبازشریف نے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں،شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں رکن ممالک نے وزیراعظم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں سیلابی صورتحال سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی حدت اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق تحفظات بیان کیے جبکہ سیلاب کے باعث ممکنہ سنگین بحرانوں پر عالمی رہنماوں کی توجہ مستقبل کے تعاون پرمبذول کروائی۔سیلاب کے بعد خدانخواستہ قحط کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Comments