Social

ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں قیمتیں بڑھانا حکومت کی مجبوری ہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ قیمتیں بڑھانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کر سکتے مگر قیمتیں بڑھانا حکومت کی مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی یہی شرط ہے۔رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی طرف سے یہی شرط ہے اور ہمارے پاس اس مجبوری کا کوئی حل نہیں ہے،مریم نواز سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا مریم نواز وہی بات کر رہی ہیں جو وزیراعظم شہباز شریف کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتی،حکومت سے کہوں گی کہ بجلی کی قیمت کم کی جائے۔

ادھر پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے بقیہ ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر زور دیا جا رہا ہے، وزیرخزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کامطالبہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ دوسری جانب جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ کیے جانے پر تنازعہ ہو گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر پیٹرول پمپس نےخریداری روک لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پٹرول سستا ہونے کے امکان کے باعث پٹرول پمپس کمپنیوں سے پیٹرول نہیں خرید رہے۔ خیال رہے رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv