Social

نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواست موصول ہو گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے اگست کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی۔ سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی 22 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست درخواست کی جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔
سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا باقی کمپنیوں کے لیے ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلےبجلی صارفین کیلئے ون سلیب ریٹ کی رعایت ختم کی گئی،بجلی صارفین کو 300 یونٹ استعمال کرنے پر فی یونٹ نرخ 7 روپے 74 پیسے کے بجائے 13 روپے 48 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔

نئے سلیب ریٹ کے مطابق 400 یونٹ استعمال پر نرخ 24 روپے 63 فی یونٹ مقرر کی گئی ہے تاہم پہلے ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ریٹ 14 روپے 63 پیسے تھا۔

500 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر صارفین کو فی یونٹ قیمت 26 روپے 9 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔600 یونٹ پر بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ قیمت 27 روپے 1 پیسے مقرر کی گئی۔ 700 یونٹ پر بجلی صارفین کو فی یونٹ 27 روپے 65 پیسے ادا کرنا ہوں گے،700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ نرخ 31 روپے 22 پیسے ہوں گے۔ قبل ازیں 401 سے 700 یونٹ تک بجلی کی قیمت 18 روپے سے زائد تھی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔ملک میں بجلی کے کارخانے ہمارے ملکی وسائل پر لگائے جائیں گے اور بجلی بنانے کیلئے درآمد شدہ ایندھن بہت مہنگا پڑتا ہے اس طرح بجلی کی قیمت کم ہوگی۔خرم دستگیر نے کہا کہ 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv