Social

عوام کوامراض قلب سے پیشگی آگاہی کیلئے ہسپتالو ں میں پر ئیونٹوکارڈیالوجی کا شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ پرویزالٰہی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا امراض دل سے بچاؤ اور علاج کے لئے احسن اقدام، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت نے عوام کوامراض قلب سے پیشگی آگاہی کے لئے ہسپتالو ں میں پر ئیونٹوکارڈیالوجی کا شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ شعبہ پر ئیونٹوکارڈیالوجی میں امراض قلب کا پیشگی ٹریٹمنٹ، سکریننگ اور مینجمنٹ کی جائے گی۔
امراض قلب سے بچاؤ کیلئے مخصوص سنٹر میں آگاہی او رعلاج تجویز کیاجائے گا۔ شعبہ پر ئیونٹوکارڈیالوجی میں امراض دل کی وجوہات کے پیشگی تعین سے بچاؤ ممکن ہوگا۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پر ئیونٹوکارڈیالوجی کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیاجائے گا۔

شعبہ پر ئیونٹوکارڈیالوجی کا دائرہ کار بتدریج تمام انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی تک وسیع کیاجائے گااورہمارے اس اقدام سے دل کے امراض کی پیشگی تشخیص اورتدار ک کیساتھ سرکاری وسائل کی بچت ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں شعبہ پر ئیونٹو کارڈیالوجی عوام کی صحت کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ امراض قلب کی پیشگی تشخیص سے سرکاری ہسپتالوں پرمریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی ریسرچ ڈائریکٹر ڈاکٹر عذرا محمد نے کہا کہ جدید طبی سائنس میں جنیاتی بنیادوں پر دل کی بیماری کی پیشگی نشاندہی ممکن ہے۔
والدین کو ہارٹ اٹیک کے بعد اولاد کے لئے بھی احتیاطی تدابیراختیار کرنا ضروری ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجا ب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا کہ بلڈ پریشر، شوگر،سگریٹ نوشی اور غیر معیاری غذا امراض قلب کا سبب بن سکتی ہے۔ابتدائی مرحلے میں امراض قلب سے بچاؤ اور دوسرے مرحلے میں دوبارہ ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کی مینجمنٹ کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کوامراض قلب سے پیشگی آگاہی کے لئے ہسپتالو ں میں پر ئیونٹوکارڈیالوجی کا شعبہ قائم کرنے کا جائزہ لیاگیا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv