Social

یو این جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا،شہباز شریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کیلئے چند گھنٹے قبل نیو یارک پہنچا ہوں۔یہ سیلاب کی وجہ سے بڑے انسانی المیے سے پیدا ہونے والے غم اور درد کی کہانی ہے۔ وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دوطرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ ایسے مسائل پر پیش کروں گا جن پر دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نیو یارک پہنچے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب 23 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں گےجبکہ اجلاس میں وزیراعظم مختلف ممالک کے ہم منصب اور یواین کے صدر اور سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم دورہ کے دوران بین الاقوامی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف 20 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔جبکہ 20 ستمبر کو ہی وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات ہو گی۔ وزیر اعظم گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے انکے دفتر میں ملیں گے۔21 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے عشائیہ میں شرکت کریں گے،جبکہ 21 ستمبر کو ہی وزیراعظم ترکیہ کے صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور فن لینڈ کے صدر کے درمیان بھی ملاقات ہو گی۔ شہباز شریف کی 21 ستمبر کو آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور صدر ورلڈ بینک سے ملاقات ہو گی۔22 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہو گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv