Social

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورہ چین کے دوران چینی وزیر دفاع سے ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ چین کے دوران چینی وزیر دفاع سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر دفاع نے ملاقات کے دوران کہا کہ چین پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین پاکستان میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔چینی وزیر دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ آرمی چیف نے چین کے وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv