Social

روس پاکستان کو ادھار تیل دینے پر راضی ہو گیا،تیل کی خریداری سے متعلق معاملات زیر غور آئے

لاہور (نیوز ڈیسک) روس پاکستان کو ادھار تیل دینے پر راضی ہو گیا، سمرقند میں شھنگائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران روسی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہوئی ملاقاتوں میں تیل کی خریداری سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے روس سے موخر ادائیگیوں پر تیل خریدنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والے حالیہ شھنگائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان 1 رسمی اور 2 غیر رسمی ملاقاتیں ہوئی، ان ملاقاتوں کے دوران دیگر اہم امور کے ساتھ ساتھ تیل کی خریداری سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق روس پاکستان کو ادھار پر تیل دینے پر تیار ہوگیا ہے جبکہ امریکا کی جانب سے بھی اس حوالے سے کھل کر مخالفت نہیں کی گئی۔

حالیہ ایک ملاقات کے دوران موخر ادائیگیوں پر تیل کی خریداری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، روس نے اس تجویز پر غور کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا روس کی جانب سے پاکستان کو کم نرخ پر تیل فروخت کیا جائے گا یا عالمی مارکیٹ کے نرخوں کے مطابق۔ جبکہ یہ واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ روس نے گیس کے علاوہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے غذائی اجناس کی ممکنہ قلت کے پیش نظر پاکستان کو گندم فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
روس نے کہا ہے کہ وہ ہمیں گندم فراہم کر سکتا ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں ملک میں گندم کی قلت ہو سکتی ہے۔ خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں گیس دے سکتے ہیں، روس نے کہا کہ ان کے پاس وسط ایشیائی ممالک میں گیس پائپ لائنیں ہیں اور ان پائپ لائنوں کو افغانستان کے راستے پاکستان تک وسعت دی جا سکتی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv