
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرانسجینڈر بل میرے چیئرمین سینیٹ بننے سے پہلے منظور ہوچکا تھا ابھی صرف ترمیم کا معاملہ ہے۔
ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے واضح کیا کہ سینیٹ آف پاکستان میں کوئی غیر اسلامی کام نہیں کر یگا ،ٹرانسجینڈر بل پر خلاف شریعت کوئی کام نہیں کرینگے،ضرورت پڑی تو اسلامی نظریاتی کونسل اور علماء سے مشاورت کرینگے،انکا کہنا تھا کہ ٹرانجسینڈر بل میرے چیئرمین بننے سے پہلے کا منظور ہوچکا تھا،موجودہ بل ترامیم کا ہے جو سینیٹر مشتاق نے پیش کیا ہوا ہے،ٹرانسجینڈر بل کے معاملہ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے،ترمیم سے متعلق کمیٹی میں غور کیا جارہا ہے۔
اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق سوال پرصادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کا سنا ہے،ا بھی تک سب کچھ میڈیا میں چل رہا ہے کہ اسحاق ڈار واپس آرہے ہیں جب پاکستان آئیں گے تو سب کو نظر آ جائیں گے ، اسحاق ڈار نے ابھی تک مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے ،وہ سینیٹر کا حلف اٹھاتے ہیں توکسی کوکوئی اعتراض نہیں ہے۔
Comments