Social

ہم نہ آتے تو عمران خان ملک کو دیوالیہ کرتا، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ہم نہ آتے تو عمران خان ملک کو دیوالیہ کرتا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دور ان شہباز شریف نے حکومت لے کر مسلم لیگ (ن) کے غیرمقبول ہونے کے تاثر پر کہا کہ اس پر کوئی معذرت نہیں ہے کیونکہ اس شخص نے پاکستان کو دیوالیہ کردینا تھا، اگر ریاست بچانے کے لیے میری سیاست قربان ہوتی ہے تو ایک بار نہیں ہزار بار قربان کرنے کو تیار ہوں۔

مفتاح اسمٰعیل کے بطور وزیرخزانہ استعفے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتاح اسمٰعیل نے بڑی محنت سے کام کیا اور ہماری پارٹی کے معزز رکن ہے لیکن ردو بدل ہوتا رہتا ہے اور انہوں نے خود کہا استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار تجربہ کار آدمی ہیں اور امید ہے عرق ریزی سے کام کریں گے اور حالات مزید بہتر کرنے میں ان کا پورا کردار ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے، ہم نے اپنا سیاسی سرمایہ اس ملک کی حالت ٹھیک کرنے، غربت ختم کرنے، مہنگائی کم کرنے کے لیے جھونک دیا ہے کیونکہ یہ ایک اژدھا بن چکا تھا اور ابھی ہے، اس کے لیے ہم دن رات کام کر رہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv