Social

اچانک طبیعت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف زرداری ہسپتال منتقل

کراچی (نیوزڈیسک) اچانک طبیعت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف زرداری ہسپتال منتقل، ڈاکٹر کی جانب سے سابق صدر مملکت کے پھیپھڑوں کا کل معائنہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ماہر اور سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم سابق صدر کی نگرانی کر رہی ہے۔ ڈاکٹرز نے کل سینئر سیاستدان کے پھیپھڑوں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر گزشتہ کچھ عرصے سے علیل ہیں، علالت کی وجہ سے ہی پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین نے اپنی نقل و حرکت محدود کر رکھی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv