Social

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسٹیٹ بینک کو ایل سی کھولنے والے کمرشل بینکوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ 8 بڑے کمرشل بینکوں نے ایل سی کھولنے کیلئے انٹربینک ریٹ سے اضافی رقم وصول کی ۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، وفاقی وزیرخزانہ نے اسٹیٹ بینک کو ایل سی کھولنے والے کمرشل بینکوں کی تحقیقاتی رپورٹ جلد مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق 8 بڑے بینکوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، بینکوں کی جانب سے ایل سی کھولنے کیلئے انٹربینک ریٹ سے اضافی رقم وصول کی گئی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی تحقیقاتی رپورٹ جلد مکمل ہوجائے گی، ڈالر کی قدر میں اضافے کی رپورٹ وزیرخزانہ کو پیش کی جائے گی۔ مزید برآں دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات اور ریلیف اقدامات کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے بات چیت کے بعد وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ایم ایف کی رضا مندی سے کی جائے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی موجودہ شرح برقرار رکھ کر ریلیف دیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پرعائد لیوی کی موجودہ شرح برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق آئی ایم ایف سے حتمی بات کرکے فیصلہ کیا جائے گا، پیٹرول پر اس وقت 37.42 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے، جنوری 2023 تک پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر تک بڑھانی ہے -


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv