Social

مریم اور نوازشریف کے بعد اب آصف زرداری کو بھی این آراو ٹو ملنے جارہا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم اور نواز کے بعد اب آصف زرداری کوبھی این آراو ٹو ملنے جارہا ہے، نوازشریف کی واپسی یا الیکشن لڑنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان کے عوام ان کے بارے حقائق جانتے ہیں،ہمارا مطالبہ بس یہ ہے فوری الیکشن کرا دیں۔ انہوں نے اے آروائی نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ تو سبکدوشی کا کہہ رہے ہیں، لیکن پاکستان کی سیاست میں ایک صورتحال یہ بھی ہے کہ آپ تعیناتی کو آئندہ الیکشن تک روک لیں، ایکسٹینشن کا لفظ استعمال نہیں کیا۔
فرض کریں پاکستان میں اگر 29نومبر سے پہلے نگران حکومت بن جاتی ہے تو صورتحال مختلف ہوگی، ہمارا لانگ مارچ تو بالکل تیار ہے، اگر پاکستان میں عبوری حکومت آتی ہے تو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ طویل مدتی چیزوں والے فیصلے نگران حکومت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیف صاحب کی خواہش ہوسکتی ہے کہ پیچھے ہٹ جائیں لیکن ایسا ہوتا ہے نہیں، ابھی بھی پورا میڈیا سمیت سب فوج کے فیصلوں کو ہی دیکھیں گے،فوج کو سیاست سے دوری کیلئے دوتین سال کا عمل کرنا ہوگا، پھر پیچھے ہٹ سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں بھی اس عمل کا حصہ ہوں گی، یہ نہیں ہوسکتاایک دن سب کچھ کرکے اگلے دن کہیں ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں،اس طرح تو ہونا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف صاحب نے معیشت کی بات کی ہے کہ معیشت پر فوکس ہونا چاہیے اس کے بغیر فارن ڈپلومیسی نہیں ہوسکتی۔لیکن معیشت سے پہلے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے۔میرے خیال میں اسٹیبلشمنٹ کو معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام کے بارے سوچنا چاہیے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، دونوں وزیرخزانہ آپس میں لڑ پڑے، مفتاح پر ن لیگی تنقید کررہے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ مریم نواز لندن جائیں گی وہاں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے پریس کانفرنس کریں کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، جب سوال پوچھا جائے گا کہ یہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کس کے ہیں تو وہیں پریس کانفرنس ختم ہوجائے گی۔ اصل ایجنڈا این آراو ٹو ہے، این آراو ٹو مریم ، نواز کے بعد اب آصف زرداری کو ملنے جارہا ہے، نوازشریف واپس آبھی جاتے ہیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ان کے الیکشن لڑنے سے بھی ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، پاکستان کے عوام حقائق جانتے ہیں کہ عمران خان مقبول لیڈر ہے۔ہمارا مطالبہ بس یہ ہے فوری الیکشن کرا دیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv