Social

اکتوبر کے آخر تک ڈالر 200 روپے تک آجائے ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی گفتگو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک ڈالر 200 روپے تک آجائے گا، ڈالر میں کمی سے مہنگائی کی شرح12سے 14 فیصد تک ہوجائے گی، ڈالر کی قدر گرنے سے اشیاء ، انرجی کی قیمتوں پربھی پڑے گا۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر نیچے آرہا ہے تو 24 دنوں میں ڈالر 24 روپے مزید نیچے آ سکتا ہے،اکتوبر کے آخر تک ڈالر 200 روپے تک آجائے گا، ڈالر کی قدر نیچے گرنے سے اشیاء ، انرجی کی قیمتوں پر پڑے گا، فیول پر جو بجلی بناتے ہیں اس پر بھی اثر پڑے گا، اس وقت مہنگائی 23،24 فیصد پر ہے اس میں امپورٹڈ افراط زر بھی شامل ہے، ڈالر کی قدر میں کمی کا روپے پر بڑا اثر پڑے گا، مجھے بڑی امید ہے کہ 12سے 14فیصد تک لے آئیں گے۔

مزید برآں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے زرمبادلہ کے چیلنجز سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے شرکاء کو تاجر برادری کو درآمدات اور برآمدات سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں سردیوں کے دوران گیس کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ،عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک سمیت سیکریٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں سردیوں میں گیس کی طلب اور رسد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے گیس کی فراہمی اور شارٹ فال کو کم کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا، اجلاس کے شرکا کو تاجر برادری کو درآمدات اور برآمدات سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، کاروباری برادری کو درآمدات اور برآمدات میں آسانی فراہم کرنے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید برآں وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اے ڈی بی کے پاکستان میں جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اے ڈی بی کی جانب سے سیلاب کے بعد امداد پر وزیرخزانہ نے اظہار تشکر کیا۔ وزیرخزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستان کیلئے 1.5ارب ڈالر قرض کے اعلان کو سراہا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کیلئے اےڈی بی کی امداد قابل ستائش ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv