
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) عمران خان کا ہیلی کاپٹر ایک مرتبہ پھر دوران پرواز فنی خرابی کا شکار ہو گیا۔ - تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر کسی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ہفتے کے روز ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد ہیلی کاپٹر کی پنجاب کے ایک مقامی گاوں میں ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔
ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران چئیرمین تحریک انصاف اور دیگر سوار محفوظ رہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی جس گاوں میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی، وہ چوہدری نثار کے حلقے میں واقع ہے۔ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد عمران خان بچوں اور مقامی لوگوں میں گھل مل گئے، چئیرمین تحریک انصاف نے سیکورٹی اہلکاروں کو بچوں اور مقامی لوگوں کو روکنے سے منع کر دیا۔
Comments