Social

رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے اقدامات،اسلام آباد پولیس کی وارنٹ کی تعمیل کرانے سے معذرت ،تھانہ کوہسار پولیس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے اقدامات،اسلام آباد پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ کی تعمیل کرانے سے معذرت کر لی۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن کے انسپکٹر عبدالرحمان کی سربراہی میں ٹیم تھانہ کوہسار پہنچی۔تھانہ کوہسار پولیس نے اینٹی جواب دیا کہ رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ ہمارے تھانے کی حدود میں نہیں آتی،جس تھانے کی حدود میں رانا ثناء اللہ رہائش گاہ ہے اس سے رجوع کریں،وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا درج ہے۔
تھانہ کوہسار پولیس کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری مکمل نہیں ہے۔اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ کوہسار سے واپس روانہ ہو گئی۔ ذرائع کے حوالہ سے مزید رپورٹ کیا گیا کہ اینٹی کرپشن نے وفاقی پولیس کو رانا ثناء اللہ کے وارنٹ سے آگاہ کر دیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔اسیشل جوڈیشل مجسٹریٹ غلام اکبر کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کے وارنٹ جاری کئے گئے۔

رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے۔ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق رانا ثناء اللہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے،رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری کئے گئے،وفاقی وزیر داخلہ کے وارنٹ مقدمہ نمبر 19/20 میں جاری ہوئے۔
وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس عدالتی احکامات کی تعمیل کرے گی،اگر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری نہیں ہوتی تو عدالت کو آگاہ کریں گے اور مزید ایکشن عدالتی حکم پر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ رانا ثنااللہ کےخلاف ایسا معاملہ پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی، موجودہ وفاقی حکومت میں شامل لوگوں کا تجربہ صرف جھوٹے مقدمے بنانے کا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv