Social

ڈالر نے روپے کی اونچی اڑان روک دی اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ ڈالر مہنگا ہو گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) ڈالر نے روپے کی اونچی اڑان روک دی، اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ ڈالر مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ دو ہفتوں سے زائد دورانیے کے دوران ڈالر مسلسل سستا ہوتا رہا، انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں یومیہ 1 روپے سے زائد کمی ہوتی رہی، تاہم منگل کے روز اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے کم کی کمی ہوئی، جبکہ بدھ کے روز 3 ہفتوں کے بعد پہلی مرتبہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔



رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت 217 روپے 88 پیسے ہو گئی۔

بدھ کو دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 218 روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی تھی، بعد ازاں کاروباری روز کے اختتام پر مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں 23 روپے تک کمی آچکی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے سے حکومت کے ذمے بیرون قرضوں کے بوجھ میں بھی ڈھائی ہزار ارب روپے سے زائد کی کمی ہو چکی۔ جبکہ مفتاح اسماعیل کے مستعفی ہونے سے قبل سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے اتحادیوں کی وفاقی حکومت کے پہلے 5 ماہ میں صرف ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے قرضوں کے حجم میں 7 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv