Social

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب مقرر کر دیا

لاہو ر(نیوز ڈیسک) لاہور: وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر سرفراز چیمہ کو صوبے کا مشیر داخلہ مقرر کر دیا۔

وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سے ایوانِ وزیر اعلی میں عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران سابق وفاقی آبی وسائل وزیر مونس الٰہی بھی شریک ہوئے۔

دورانِ ملاقات پرویز الٰہی نے عمر سرفراز چیمہ کو نئی ذمہ داری سے آگاہ کر دیا، عمر سرفراز چیمہ نے نئی ذمہ داری پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کی ذمہ داری دی گئی، گذشتہ روز عمران خان نے عمر سرفراز چیمہ کو محکمہ داخلہ کا قلمدان سونپنے کی منظوری دی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv