Social

وزیراعظم کا بڑا ریلیف، بجلی کی قیمت میں سوا 4 روپے فی یونٹ کمی کردی ،وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو بجلی قیمت میں بڑا ریلیف دے دیا ہے، وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے اکتوبرکیلئے بجلی کی قیمت میں سوا4 روپے فی یونٹ کمی کردی، عوام پر بڑھتے بوجھ کو دیکھ کر بجلی کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر کے بل میں کی گئی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
ستمبر کے بجلی بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے عوام پر بڑھتے بوجھ کو دیکھ کر بجلی کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، نیپرا نے 14 اکتوبر کو سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ دیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز نیپرا نے بجلی 3 روپے 21پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، بجلی مہنگی کرنے کی منظوری اپریل تا جون 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

بجلی صارفین پر ترانوے ارب پچانوے کروڑ ستر لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 ء سے ہوگا۔ دوسری جانب ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں چودہ فیصد اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 سے 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ البتہ اگر موجودہ ٹیکس کی شرح برقرار رہی تو 15 اکتوبر کے بعد آئندہ پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تقریباً 11.50 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد 247 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv