Social

امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر عمران خان کا سخت ردعمل

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان سے متعلق بیان پر سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے 2 سوالات پوچھ لیے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو بائیڈن کے بیان پر 2 سوالات ہیں، کن معلومات کی بناء پر جوبائیڈن ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟ جب کہ میں وزیر اعظم رہنے کے بعد جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے، امریکہ کے برعکس جو جنگوں میں ملوث رہا ہے دنیا بھر میں پاکستان نے نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟۔




عمران خان نے کہا کہ بائیڈن کا یہ بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور اس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے دعوؤں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، کیا یہ "ری سیٹ" ہے؟ اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور اپنے لیے این آر او کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ہماری قومی سلامتی سے بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر لے گی۔


خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے، ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا حوالہ اس وقت دیا جب وہ روس، چین کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس دوران جو بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv