Social

ٹرانس جینڈر بل پاس کرنے پر ایاز صادق کیخلاف درخواست خارج کرنے کی استدعا

لاہور (نیوز ڈیسک) پولیس نے ٹرانس جینڈر بل 2018ء پاس کرنے پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔سیشن کورٹ لاہور میں ٹرانس جینڈر بل 2018ء پاس کرنے پر سابق اسپیکر ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا موقف سنا مگر وہ ثبوت پیش نہیں کرسکا، استدعا ہے کہ عدالت مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔

جس پر عدالت نے درخواست پر کارروائی یکم نومبر تک ملتوی کردی۔شہری ہمایوں خان نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ ٹرانس جینڈر بل کے منظور ہونے سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ، اس بل کو سیاسی مقاصد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv