Social

شہباز شریف ہماری حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ سے رجوع کریں،وزیر اعلٰی پنجاب

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے شہباز شریف نے کوشش کی کہ ہماری حکومت کو غیر مستحکم کیا جائے،حالیہ ضمنی الیکشن کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔16 اکتوبر کو عوام نے مخالفین کو بڑی شکست سے دوچار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ وفاق نے تمام صوبوں کو گندم دے دی،سندھ سمیت دیگر صوبوں کو گندم دی تو پنجاب میں گندم دینے میں کیا تکلیف ہے،ہم نے کہا پیسے نہ دیں صرف اجازت دے دیں،گندم خود منگوا لیں گے لیکن اجازت بھی نہیں دے جا رہی جس پر ن لیگ کی دشمنی واضح ہو گئی۔
وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاق نے پنجاب کے 170 ارب روپے بھی نہیں دئیے۔ہو سکتا ہے کہ وفاق سے پیسے لینے کیلئے سپریم کورٹ جائیں۔

پنجاب میں ووٹ مانگنے آتے ہیں انکو شرم آنی چاہیے،ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرنا ہے اور سمجھ آئے گی بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کیلئے ایک بڑا منصوبہ لا رہے ہیں جو شہر کیلئے بڑا تحفہ ہو گا۔اسکیموں میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی منظوری دے دی۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی دن میں پلاٹ ٹرانسفر کی سہولت دی جائے گی،بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی بھائیوں کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کو بیک وقت قومی اسمبلی کی6 نشستوں پر جیت کا منفرد اعزاز حاصل ہوا۔ عمران خان کی جیت پاکستان کی فتح ہے۔ نتائج نے ثابت کردیا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کپتان کی کیپٹن اننگز نے 13 جماعتی اتحاد کو کلین بولڈ کر دیا۔ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورکامیاب امیدواروں کو مبارکباددیتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آج تک ایک امیدوار بیک وقت قومی اسمبلی کی6 سیٹوں پر کبھی کامیاب نہیں ہوا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv