
لاہور(نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے یونیورسٹیوں میں سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے جامعات میں فوری طور پر سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو مراسلہ لکھ کر فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
مراسلے میں گورنر بلیغ الرحمان نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹیوں میں کوئی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہو گا کسی بھی سیاستدان کی تعلیمی اداروں میں آنے میں کوئی ممانعت نہیں تاہم تعلیمی اداروں کافورم نفرت اور سیاسی ایجنڈا کی ترویج کیلئے نہیں ہوناچاہیے۔گورنرپنجاب نے واضح کیا کہ یونیورسٹیز کو صرف تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال ہونا چاہیے۔
Comments