Social

الیکشن کمیشن کے سامنے ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،عمران خان اور ان کے کارکنوں کے خلاف حملے کا مقدمہ درج کرائیں گے، رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، وہ عمران خان اور ان کے کارکنوں کے خلاف حملے کا مقدمہ درج کرائیں گے، عمران خان نے انتہاء پسندی، شدت پسندی اور نفرت کی سیاست کو جنم دیا، یہ آگ ان کے گھر تک بھی پہنچے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطاء تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، انہوں نے گھڑیاں چوری کیں، اس حوالہ سے معلومات چھپائیں، جب عدالت کے حکم پر ریکارڈ سامنے لایا گیا تو انہوں نے جھوٹ بولا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو شکست دیتے تھے، عمران خان نے انتہاء پسندی، شدت پسندی اور نفرت کی سیاست کو جنم دیا، یہ آگ ان کے گھر تک بھی پہنچے گی، عمران خان اور ان کے کارکنوں کے خلاف حملے کا مقدمہ درج کرائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے جتھوں کے ذریعے چڑھائی کی کوشش کی تو یہ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے الیکشن کمیشن کا گیٹ پھلانگ کر حملہ کیا، آئین و قانون کا مذاق اڑایا، پاکستان کوئی بنانا ریپبلک نہیں، اس طرح کی حرکتوں سے دبائو میں آئیں گے اور نہ ڈریں گے، اگر دوبارہ اس طرح کی حرکت کی تو سخت جواب دیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv