Social

سپریم کورٹ میں فیضلہ پہلی پیشی پر اڑ جائیگا، شیخ رشید توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سیاسی طور پر عمران خان کے حق میں گیا ہے،

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ فیصلہ سپریم کورٹ میں پہلی پیشی پر اڑ جائیگا۔

توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سیاسی طور پر عمران خان کے حق میں گیا ہے، جو لوگ یہ خواپش رکھتے تھے کہ عمران خان اور نواز شریف کا کیس ایک سطح پرآجائے تو ایسا نہیں ہوسکا، یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں پہلی پیشی پر ہی اڑ جائیگا، مخالفین کی ہواہشیں دم توڑ گئی ہیں، آرمی چیف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، نیا آرمی چیف پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی خواہش پر نہیں بلکہ میرٹ پر آئے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب ملک الیکشن کی جانب بڑھے گا، بہت بڑا معاشی بحران آرہا ہے، عمران خان کو نا اہل ضرور قرار دیا گیا ہے تاہم یہ ہلکا پھلکا فیصلہ ہوا میں اڑ جائیگا، یہ فیصلہ تشویشناک ضرور ہے لیکن اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv