Social

ملک میں قانون کی حکمرانی اور ریاستی رٹ امن و استحکام کی ضامن ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے ،ملک میں قانون کی حکمرانی اور ریاستی رٹ امن و استحکام کی ضامن ہے۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے این ڈی یو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 24ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکائ سے خطاب کیا ۔

آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بات کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا،ہر بار مضبوطی سے ابھر کر نکلا۔دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا امن و استحکام اسی صورت میں آ ہوسکتا ہے جب ملک میں قانون کی حکمرانی اور ریاستی رٹ قائم ہوگی


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv