Social

میاں اسلم اقبال سے آل پاکستان چیمبرز آف سمال ٹریڈرز کے وفد کی ملاقات، تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل پر بات چیت

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے 90شاہر اہ قائد اعظم پر آل پاکستان چیمبرز آف سمال ٹریڈرز کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت میاں ظفر اقبال صدر چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز فیصل آباد کر رہے تھے۔ملاقات کے دوران تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔
وفد نے سیس و پراپرٹی ٹیکس، سرگودھا میں فرنیچر سٹی کے قیام، پاور لومز،وہاڑی کی انڈسٹریل اسٹیٹ کو موٹروے سے ملانے اور انڈسٹریل اسٹیٹس میں چیمبرز کے دفاتر کے لئے اراضی کے مطالبات پیش کیے۔سینئر صوبائی وزیر نے تاجروں اور صنعتکاروں کے جائز مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسک کی آسان قرضوں کی سکیم کے تحت قرضہ کی حد ایک کروڑسے بڑھا کر دو کروڑ روپے کر دی جائے گی اورسمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں چیمبر آفس کے قیام کے لئے اراضی لیز پر دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔

سینئر وزیرنے قرضہ کی حد2 کروڑ تک بڑھانے کیلئے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کو ہدایت کی۔ سینئر صوبائی وزیر نے وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کو موٹروے سے ملانے کے لئے اپروچ روڈ کی تعمیر کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب بھر میں 24سمال انڈسٹریل اسٹیٹس بنائی گئی ہیں اورانڈسٹریل اسٹیٹس کی 100فیصد کالونائزیشن کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جار ہا ہے۔ وفد میں چوہدری محمد شفیق انجم بانی صدر فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز، حامد علی سینئر نائب صدر، طارق خان جدون صدر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز،نعیم اشرف اور دیگر شامل تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv